لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ریاست میں پارلیمانی انتخاب غیر جانبدارانہ ، آزادانہ اور پُر امن طریقہ سے یقینی بنانے کے مقصد سے فلائنگ اسکوائڈ کی مہم کے تحت آج ۹۲ غیر قانونی اسلحہ و ۱۴۴ کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس صدر دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک کل ۲۲۹۸؍اسلحے، ۴۲۱۶ کارتوس، ۱۱۱۸ دھماکہ خیز سامان کے علاوہ ۱۷۵ بم برآمد کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ انکم ٹیکس نے کل ۸۹ء۴ کروڑ روپئے ضبط کر لئے ہیں۔ چیف الیکشن افسرا میش سنہا نے بتایا کہ ریاست میں نظم و نسق قائم رکھنے اور پُر امن ووٹنگ کرانے کے مقصد سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آبکاری، انکم ٹیکس اور پولیس انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے تحت ۳۶۶۶ لیٹر شراب ضبط کرلی گئی۔