لکھنؤ۔(نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آب کاری محکمے ذریعے غیر قانونی شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء کی روک تھام کیلئے ۲۳مقامات پر چھاپہ مارے گئے ۔چھاپہ کے دوران ۲۷لیٹر شراب ضبط کرلی گئی۔ مذکورہ اطلاع ضلع آبکاری لال بہادر یادو نے دیتے ہوئے بتایا کہ سنیچر کو چھاپہ مارنے والی ٹیم میں آبکاری انسپکٹر وشال ورما، سنجے یادو، شری رام کنوجیا، او این اگروال ، سیتا رام یادو، اے ایم ترپاٹھی، اے ایم سنگھ شامل تھے۔ ٹیم کے ذریعے گاؤں چھتوا پور تھانہ کینٹ ، آریہ نگر تھانہ پارہ ، ہنومان پوری تھانہ اموسی سروجنی نگر ، کمال پور ودتلی تھانہ مال وملیح آباد ، باجو کا پوروا تھانہ گوسائیں گنج سمیت لکھنؤ کے ۲۳مقامات پر چھاپہ مارا گیا۔ٹیم کے ذریعے چھ مقدمات درج کئے گئے اور ۲۷لیٹر شراب برآمد کی گئی۔