لکھنؤ۔(نامہ نگار)ریاست میں پارلیمانی انتخابات کو غیر جانب دارانہ اور پرامن طریقہ سے مکمل کرانے کے مقصد سے فلائنگ اسکوائڈ کے ذریعے شروع کی گئی مہم کے تحت آج ۲۸؍اسلحے ، ۸۵کارتوس،۲۰۲کلودھماکہ خیز مادہ اور چار بم برآمد کئے گئے۔ پولیس صدر دفتر لکھنؤ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ابھی تک کل ۴۲۷۷اسلحے ، ۷۱۰۲کارتوس، ۱۴۹۳کلو دھماکہ خیز مادہ کے علاوہ ۳۵۱بم برآمد کئے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ ابھی تک کل ۹۲۔۱۰کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں۔ چیف الیکشن افسر امیش سنہا نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران آبکاری محکمہ کے ذریعے کی گئی کارروائی کے تحت آج ۴۱۲۴لیٹر شراب ضبط کی گئی۔
جس میں ۳۶۸۷لیٹر دیسی شراب ، ۴۳۷لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کی گئی۔