بلاس پور:چھتیس گڑھ پولیس کے اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی )نے ریاست کے نصف درجن سے زائد افسروں کی سرکاری اور نجی رہائش گاہوں پر آج صبح چھاپے مارکرمعلوم آمدنی سے زائداثاثے کی جانچ شروع کی ہے ۔بیورو کے پانچ دستوں نے صبح بلاس پور میں افسروں کے پانچ گھروں کو گھیر کر جانچ شروع کی۔ان کے اہم نشانے پر وزیر اعظم دیہی سڑک پراجیکٹ کے ایگزیکیوٹو انجینئرایس این پاٹھک رہے ۔ان کے ویشالی نگر فیس 2اور سرکنڈا کے دیونندن رہائش گاہ پر تفتیش شروع کی گئی۔پاٹھک کے کوربا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی رہائش گاہ پر بھی اے سی بی دستے نے چھاپہ مارا۔اے سی بی کا دوسرا دستہ ضلع رائے گڑھ کے گھرگھوڑا کے چیف میونسپلٹی افسرارون شرما کے یہاں (بلاس پور)اروند نگر رہائش گاہ پر بھی تفتیش کرنے پہنچا۔جبکہ گھرگھوڑا کی سرکاری رہائش گاہ پر بھی تفتیش جاری ہے ۔اے سی بی نے یہاں سرکنڈا کے بنگالی پارا میں پانی کے وسائل کے محکمہ کے ایس ڈی اور انل راہی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور متناسب جائداد کی جانچ شروع کی ہے ۔اے سی بی نے رائے پور میں روی شنکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے کے چندرشیکھر ،سول سپلائی کارپوریشن کی معاون منتظم دیامنی منج اور محکمہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹرہری رام شرما کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مار کر جانچ شروع کی ہے ۔بیورو کے افسران ابھی کچھ بھی بتانے سے گریز کررہے ہیں۔وہیں دوسری جانب غیر مصدقہ خبرکے مطابق یہاں ایگزیکیوٹو افسر مسٹر پاٹھک کے ویشالی نگر رہائش گاہ پر بیورو کے افسروں کے پہنچنے کے بعد ایک تکیے کے خول میں 35لاکھ روپے بھر کر پھینکے گئے تھے ۔بیورو کے افسروں نے روپے ضبط کر لئے ہیں۔