رائے پور، 6 نومبر: چھتیس گڑھ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے باضابطہ امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑنے کی پاداش میں چھ لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔
پارٹی کے ترجمان نے آج یہاں بتایاکہ سابق وزیر گنیش رام بھگت، سابق ایم ایل اے راجندر پال بھاٹیا، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر بال مکند، ومل چپڑا، شو چرن چیروا اور لال من نیتام کو پارٹی کے باضابطہ امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑنے کی وجہ سے بی جے پی سے چھ برسوں کے لئے برطرف کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان لیڈروں کی برطرفی کے سلسلے میں ریاست کے جنرل سکریٹری (تنظیم) رام پرتاپ سنگھ نے خط جاری کردیا ہے۔ مزید چند سیٹوں پر بی جیپی کے باغی لیڈر مقابلہ آرائی کر رہے ہیں۔ انہیں سمجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کامیابی نہ ملنے پر انہیں بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔