لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ رات کے وقت چھت پر سوتے ہوئے مزدور چھت سے نیچے گرگیا۔ گرنے کی آواز سن کر گھر کے لوگ بیدار ہو گئے اور اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ خبر کے مطابق عالم باغ کے آرتی نگر گڑھی کنورا کا باشندہ مزدور شکیل احمد (۴۰) اپنے گھر کی چھت پر سو رہا تھا۔ رات میں تقریباً تین بجے وہ نیچے اترنے کیلئے زینے کی طرف بڑھا اسی دوران اس کا پیر پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ نیچے گر گیا۔ اسے لیکر ٹراما سینٹر پہنچے جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔