ممبئی(وارتا)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے بجٹ کی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ سلمان نے کہا کہ لوگ چھوٹے بجٹ کی فلمیں کافی جنون کے ساتھ بناتے ہیں ۔ فلم بنانے کے دوران وہ اپنی گاڑھی کمائی کولگاتے ہیں اگر ان فلموں کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے تو وہ لائم لائٹ میں نہیں آئیں گی اورفلمسازوں کی کمائی ڈوب جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ میراکہنا ہے کہ چھوٹے بجٹ کی فلموںکو بھی موقع دیا جاناچاہئے تاکہ وہ اچھی طرح تھیٹروں میں کاروبار کرسکیں۔ واضح رہے کہ چھوٹے بجٹ میں بنی وکاش بھل کی ہدایت والی فلم چلرپارٹی کا پروڈکشن سلمان خان نے اپنی کمپنی بینگ ہیومن کے بینر کے تحت کیاتھا۔ چلر پارٹی کو ۲۰۱۱ میں بہترین اطفال فلم کا ایوارڈ دیاگیا تھا۔وہیںبالی ووڈ اسٹار سلمان خان کھیل پر مبنی فلم بنانا چاہتے ہیں۔ کھیل پرمبنی فلم خواب کے میوزک ریلیز کے دوران سلمان نے کہا کہ میں نے تقریباسبھی طرح کے کھیلوںمیںحصہ لیا ہے۔ چاہے بات سوئمنگ کی ہو یا پھر فٹبال کی۔ مجھے کرکٹ بہت پسند ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میںکھیلوں کی حالات سدھارنے اورہندوستان کوکھیل کی طاقت کے طور پر دنیا میں پہچان دلانے کیلئے کھیلوںمیں فروغ دینا ضروری ہے۔ سلمان نے فلم خواب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ناظرین یہ فلم دیکھیں گے تو انھیں یہ محسوس ہوگا تواس ملک کی کھلاڑی بغیر کوئی خاص سہولت کے اپنی محنت سے اپنا مقام بناتے ہیں اگر انھیں کوئی سہولت نہ دی جائے تو کھلاڑی کیسے پرفارم کریں گے۔ سلمان نے کہا کہ اگر کھلاڑی اولمپک یا دیگر کھیل مقابلوں میںاپنی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے اورملک کیلئے میڈل جیت کر نہیں لاتے ہیں توناقدین کہتے ہیں کہ آپ نے تو کوئی میڈل نہیں جیتا ۔ واضح رہے کہ زید علی خان کی ہدایت میں بنی فلم خواب ۹ مئی کو ریلیز ہوگی۔اس کے علاوہ دبنگ اسٹارسلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی فلم جے ہو فلاپ نہیں ہٹ فلم ہے۔ سلمان کی فلم جے ہو اس سال ۲۴جنوری کو ریلیزہوئی تھی۔ گزشتہ سال سلمان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی کہا جارہاتھا کہ جے ہوزبردست کمائی کرے گی اورشاہ رخ خان کی چنئی ایکسپریس اورعامر خان کی دھوم ۳کے ریکارڈ کو توڑ دے گی لیکن ایسانہیںہوا۔سلمان نے کہاجے ہونے۱۲۰کروڑروپئے کی کمائی کی ہے کیا یہ کم ہے اگرآپ اس فلم کو فلاپ قرارد یتے ہیں تو یہ آپ کاخیال ہے۔ جے ہو ایسی فلم ہے جس سے سبھی لوگوںنے پسند کیا ہے۔
واضح رہے کہ جے ہو کے ہدایت کار وفلمساز سہیل خان تھے ۔