بھوپال، یکم فروری (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں بچوں کے حقوق کے کمیشن کی صدر اوشا چترویدی نے کہا ہیکہ چھوٹے بچوں کو اسکول کے احاطے سے باہر ریلی کے لئے لے جانا بچوں کے مفاد میں نہیں اور یہ ایک غیرانسانی سلوک ہے۔ اس طرح بچوں کی ریلی نکالنے والے اسکول یا اداروں کے خلاف کمیشن نوٹس لے گا۔محترمہ چترویدی کل یہاں کمیشن کی مشترکہ بنچ میں معاملات کی سماعت کر رہی تھیں۔ کمیشن نے ایک معاملے میں اخبار میں سیہور ضلع کی خبر “ووٹروں میں بیداری لائیں گے، گودی میں کھیلنے والے بچے” عنوان سے شائع خبر پر نوٹس لیا جس میں آنگن باڑی کے بچوں کی ریلی نکالنے پر متعلقہ آنگن باڑی کارکنوں اور اس کے افسر کی تنبیہ کی ہے۔محترمہ چترویدی نے کہاکہ آئندہ بچوں کی ریلی نہنکالنے کے لئے کمیشن مناسب کارروائی کرے گا۔ متعلقہ آنگن واڑی کارکن نے کمیشن سے تحریری طور پر معافی طلب کی۔