ممبئی۔ہندوستانی فٹ بال کپتان سنیل چھیتری کی رائے ہے کہ ریٹائرمنٹ لے چکے بین الاقوامی فٹبالرجیسے ہرنان کریسپو اور مائیکل اووین کی انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) میں شرکت سے ملک میں فٹ بال کی سطح میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ چھیتری نے صحافیوں سے کہا کہ اگر ہم تکنیکی پہلو کے بارے میں بات کریں تو یہ ہم سب کے لئے تجربہ حاصل کرنے کی نظر سے کافی فائدہ مند ہوگا ۔اہم چیز فٹ بال کی سطح ، کوچنگ کی سطح ہے جس سے فٹ بال کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو اس بات کا یقین ہی ہے کہ وہ اسی طرح سے کھیلیں گے ، جیسے وہ کھیلا کرتے تھے ۔ لیکن یہ اہم ہے کہ وہ اپنے تجربہ ہم سے اشتراک کریں گے اور ہمارے لئے یہ تجربہ بہت زیادہ ہوگا ۔ لیکن سب سے اہم چیز کوچنگ ہوگی ۔ یہ اسٹرائیکر آئی پی ایل طرز کی اس فٹ بال لیگ سے کافی حوصلہ افزائی ہے لیکن اس بات کا یقین نہیں ہے کہ وہ اس نئی لیگ میں کھیل سکیں گے یا نہیں کیونکہ انہوں نے بینگلورو ایف سی کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت حوصلہ افزاہوں ۔میں نہیں جانتا کہ بینگلورو ایف سی اس میں ایک فرنچائزی خریدیگا یا نہیں اور میں نہیں جانتا کہ مستقبل میں کیا ہو گا کیونکہ میرا بینگلورو ایف سی کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے ۔ مجھے امید ہے کہ تمام مسائل نمٹ جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ منعقد ہوگا اور میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں ۔ میں نہیں جانتا کہ جندل اس میں فرنچائزی خریدیںگے یا نہیں ۔ لیگ کے پروموٹر آئی ایم جی ریلائنس نے کہا کہ نو شہروں کی فرنچائزی کے لئے کم سے کم 30 بولیاں آ چکی ہیں اور یہ عمل 27 مارچ تک بڑھا دیا گیاہے ۔