مظفرنگر(بھاشا)دہلی کی رہنے والی۲۵سال کی لڑکی مبینہ طورپر ٹرین سے کودنے کی وجہ سے شدیدطورسے زخمی ہوگئی۔چلتی ٹرین میں دولڑکے لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑکررہے تھے اوراس کا بیگ چھننے کی کوشش کررہے تھے ۔استحصال سے بچنے کے لئے لڑکی چلتی ٹرین سے کود گئی تھی۔ریلوے پولیس کے مطابق کل جب لڑکی اجمیر ہری دوارایکسپریس ٹرین سے اپنے دوبھائیوں کے ساتھ دہلی سے ہری دوار کیلئے جاررہی تھی تبھی شاملی کے اسٹیشن کے پاس یہ واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ کے بھائی وکاس اورانکت نے بتایا کہ نامعلوم نوجوانوں نے جب ان کی بہن کے ساتھ بدسلوکی کرنا شروع کی تب وہ ٹرین سے کود گئی تھی۔لڑکے اس کا بیگ بھی چھین کرفرارہوگئے۔زخمی عورت کو شاملی کے اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایاگیاتھا جس کے بعد نازک حالت میں لڑکی کو دہلی کے سپتال میں منتقل کردیا گیا۔معاملے میںابھی تک کسی کی بھی گرفتاری نہیںہوئی ہے۔