مظفر نگر (بھاشا)طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی اور مارپیٹ کرنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونون ملزمین فرمان اور محبوب کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ کوتوالی پولیس چوکی کے تحت شہاب سڑک پر اس وقت پیش آیا جب طالبہ اسکول جارہی تھی ۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں نے طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کی جب لڑکی نے اس کی مخالفت کی تو نوجوانوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔