اٹاوہ(نامہ نگار)سیول لائن تھانہ علاقہ میں چھیڑخانی کی وارداتو ں میںکمی نہیں ہورہی ہے۔
حالیہ معاملے میں آئی ٹی آئی چوراہاکے قریب ایک لڑکی کا شہدوں نے پیچھا کیا اورجب وہ اپنے گھر کے قریب پہنچی توشہدے نے اسے زبردستی پکڑلیااوراس کے ساتھ فحش حرکتیں کیں پولیس نے لڑکی کی ماں کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیاہے اوردوملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے موصولہ خبر کے مطابق سول لائن تھانہ علاقہ کے آئی ٹی آئی چوراہاکے باشندے ونے دوبے کی بیوی کرن شرما نے پولیس کو دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ اس کی ۱۶؍سالہ بیٹی نندنی جب بازار سے گھر واپس آرہی تھی تو کوتوالی شہر علاقہ کے نورنگا آباد کے باشندے محمد ظفر کے بیٹے محمد انصار اور اظہرالدین نے نندنی کا بازارسے ہی پیچھا شرو ع کردیا۔
جب اس کی بیٹی گھر کے قریب پہنچی تو ملزمین نے اس کو زبردستی پکڑلیا اوراس کے ساتھ فحش حرکتیں کیں۔ لڑکی کی ماں کی تحریرپر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو گرفتارکرلیا ہے۔