لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ نگرام پولیس نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملہ میں گاؤںمیں رہنے والے ایک لڑکے کو گرفتار کیا ہے۔ نابالغ ہونے کی وجہ سے اس کو اطفال جیل بھیج دیاگیا ہے ۔نگرام کے ایک گاؤں میں رہنے والی ۱۶ سالہ لڑکی کے ساتھ سوتے وقت گزشتہ ۲۳؍مئی کی رات میں ایک لڑکے نے چھیڑ خانی کی تھی۔ لڑکی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے آج صبح بھارتی تراہے کے نزدیک سے نامزد لڑکے کو گرفتار کر لیا۔ نابالغ ہونے کی وجہ پولیس نے اسے اطفال گھر بھیج دیا ہے۔