لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ مال تھانہ حلقہ کے شاہ پور گڑوا کے رہنے والے رام نریش نے پہلے اپنی بیٹی سونی تبدیل شدہ نام کے ساتھ چھیڑ خانی کی تحریر گزشتہ ۱۱؍نومبر کو دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا لیکن منگل کو متاثرہ کنبہ نے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے سامنے پیش ہوکر شہ زوروں پر بیٹی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کی مداخلت کے بعد بدھ کو مال پولیس نے سی او شیام کانت ترپاٹھی کے سامنے بیان دلائے اس کے بعد معاملہ میں دفعہ ۳۷۶ بڑھا دی اور سرگرمی دکھاتے ہوئے ملزم راہل کو گرفتار کر کے ج
یل بھیج دیا۔ واضح ہوکہ گزشتہ ۶؍نومبرکو متاثرہ لڑکی کے والدنے گاؤں کے ہی مہندر دکشت ولد گرو پرساد پر تھانہ میں تحریر دی تھی کہ باغ میں لکڑی توڑنے گئی اس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے میں مہندر دکشت کے ساتھ گاؤں کے ہی راکیش و راہل بھی شامل تھے۔ تینوں نے اس کی بیٹی کے سر پر طمنچہ سٹاکر چھیڑ خانی کی و موبائل سے ویڈیو کلپ بھی بنالی اور گھر پر بتانے پر جان سے مارنے کی دھکی دے کر تینوں وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔اس سلسلہ میں ایس او سنجے کمار نے کہا کہ متاثرہ کے بیان اور جانچ کی بنیاد پر پہلے سے درج مقدمہ میں عصمت دری کی دفعہ بڑھا دی گئی ہے۔