لکھنؤ(نامہ نگار)بنارس کے رہنے والے ایک پرائیویٹ کمپنی ملازم کی شادی اس کی بھانجی سے طے ہوئی۔ شادی کے بعد دونوں کی ملاقات ہونے لگی۔ اسی درمیان نوجوان نے اپنی بھانجی سے چھیڑ خانی اور اس کی آبروریزی کی کوشش کی۔ اس معاملہ میں خاتون نے مہیلا تھانہ میں رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ایس او مہیلا تھانہ شیوا شکلا نے بتا یا کہ بنارس میں رہنے والے ایک نوجوان کی شادی اس کی بھانجی سے طے کی گئی تھی نوجوان یہاں چوک علاقہ میں ایک کرائے کے مکان میں رہ کر پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ شادی طے ہونے کے بعد دونوں کی ملاقات ہونے لگی اس درمیان شادی کے سامان کی خریداری کیلئے لڑکی لکھنؤ آئی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ ملزم نے اس سے چھیڑ خانی کی اور آبروریزی کی بھی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر ملزم نے اس کو دھمکی بھی دی۔ اس کے بعد نوجوان نے شادی بھی توڑ دی۔ متاثرہ لڑکی نے اس سلسلہ میںمہیلا تھانہ میں رپورٹ درج کرائی۔ معاملہ کی تفتیش کے بعد مہیلا تھانہ کی پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔