مظفر نگر : ضلع گوہارنی گاؤں میں چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر ایک لڑکی کو اس کے دوست و دیگر دو لوگوں نے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام اس وقت پیش آیا جب بی ایس سی سال سوم کی طالبہ موٹر سائیکل پر اپنے دوست کے ساتھ جارہی تھی۔ متاثرہ لڑکی شدید زخمی حالت میں میرٹھ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔