لکھنو(نامہ نگار)حسن گنج علاقے میں اتوار کی دوپہر ایک چھ برس کے معصوم بچے کے ساتھ اس کے ہی محلے کے رہنے والے ایک لڑکے نے غیر فطری عمل کیا۔ بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اس معاملے میں بچے کی والدہ نے ملزم کے خلاف حسن گنج کوتوالی میں نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔
حسن گنج کوتوالی انچارج دھیرج سنگھ نے بتایا کہ حسن گنج کے پرانی باسمنڈی علاقے میں ایک بجلی مستری اپنے کنبہ کے
ساتھ رہتا ہے۔ اس کے گھر کے ہی پڑوس میںایک گیس چولہے کی مرمت کی دکان ہے۔ دکان پر محلے کا رہنے والا بیس سالہ عادل کام کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی دوپہر ملزم عادل بجلی مستری کے چھ برس کے بیٹے کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ دکان لے گیا ۔ دوپہرکا وقت ہونے کی وجہ سے دکان میںکوئی نہیں تھااور آس پاس بھی سناٹہ تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس درمیان ملزم نے معصوم کے ساتھ غیر فطری فعل کیا۔ بچے نے ملزم کی اس حرکت پر شور مچا دیا۔ شور ہوتے ہی ملزم وہاں سے بھاگ نکلا ۔شور سن کر آس پاس کے لوگ اور کنبہ والے مدد کےلئے جمع ہو گئے ۔معصوم نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کے بارے میں کنبہ والوںکو بتایا عادل کی حرکت کو سن کر کنبہ کے لوگ حیران رہ گئے ۔
اس کے بعد وہ لوگ شکایت لے کر حسن گنج کوتوالی پہنچے معصوم کی والدہ نے اس سلسلے میںملزم عادل کے خلاف رپورٹ درج کرائی ۔ معاملے کی سنجیدگی کو لیتے ہوئے پولیس نے بچے کو طبی معائنے کےلئے بھیج دیا۔ واردات کے بعد سے ملزم فرار ہے۔