گورکھپور(نامہ نگار)شاہ پور علاقہ میں چھ سال کی بچی کے ساتھ اس کے پڑوس کے سولہ سالہ لڑکے نے آبروریزی کی۔اتوار کی دوپہر اس واردات سے مشتعل مقامی لوگوں نے ملزم کی پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔شدید طور سے زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میںداخل کرادیا جب کہ بچی کا خاتون ضلع اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔موصولہ خبر کے مطابق گائوں کے اسکول میں درجہ ایک میںپڑھنے والی بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی اسی دوران اس کے پڑوس کا سولہ سالہ لڑکا اسے بہلاکر اپنے ساتھ جھاڑیوں میں لے گیا اوراس کے ساتھ زبردستی کرنے لگا ۔بچی کی چینخ وپکار سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچے توملزم گائوں کی طرف بھاگنے لگا بچی کی حالت دیکھ کر لوگوںنے حالات کا اندازکیا۔انھوں نے ملزم کو پکڑلیا اور اسے بری طرح سے پیٹا۔موقع پر پہنچ کر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر ضلع اسپتال میںداخل کرایا جب کہ متاثرہ بچی کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔طبی معائنہ اورعلاج کیلئے بچی کو خاتون ضلع اسپتال میںداخل کرادیا گیا ہے۔ بچی کے والد نے ملزم کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرادیاہے۔