نئی دہلی 27 مئی (یو این آئی) دنیا کے سب سے بڑی فاصلاتی یونیورسٹی ‘اگنو’ (اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی) کے امتحانات یکم جون سے 27 جون تک ہوں گے ۔ان امتحانات میں 3936 کورسوں کے لئے کل چار لاکھ 85 ہزار طلبہ شرکت کریں گے اور امید ہے کہ 21 لاکھ امتحانات کاپیوں کی جانچ کی جائے گی۔ ان میں 6154 جیلوں کے قیدی بھی ہیں۔ان امتحانات کے لئے ملک بھر میں 850 مراکز بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2782 غیر ملکی طالب علموں کے لئے 32 مرکز ملک سے باہر ہوں گے ۔جیل میں بند قیدیوں کے لئے اگنو نے 85 مرکز بنائے ہیں۔ ان میں میرٹھ کی جیل میں 581، الہ آباد کی جیل میں 336، علی گڑھ میں 336، تہاڑ جیل میں 246، کوٹہ جیل میں 233، بریلی جیل میں 222 اور وارانسی جیل میں 198 قیدی امتحان میں حصہ لیں گے ۔کھٹمنڈو میں 757 طالب علم، ایتھوپیا میں 558، جدہ میں 192، عمان میں 161، کویت میں 154، قطر میں 132 طالب علم اگنو کے امتحان میں حصہ لیں گے ۔ ماریشس، کینیا، روانڈا، سوڈان، نامبیا، کیمرون، آیوری کوسٹ، بوٹسوانا، موزامبیق میں بھی امتحان مرکز ہوں گے ۔