ورزش کے ذریعہ چہرے کو ترو تازہ رکھاجاسکتاہے اورکیل مہاسوںسے چھٹکارا بھی ملک سکتاہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں معروف فٹنس ایکسپرٹ نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہر شخص تروتازہ اور جاذب نظر آنے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے جس کیلئے مختلف اقسام کے وٹامن اور مصنوعی طریقے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چہرے کو ترو تازہ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ خود کو فکروں سے آزاد رکھتے ہوئے پوری نیند کی جائے۔ پانی کا استعمال زیادہ کرتے ہوئے ورزش کوبھی معمول بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورزش کمرے اور لان دونوں جگہوں پرکی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے سیدھا کھڑے ہوکر گھٹنوں کو چھونا، زمین پر چت لیٹ کر پائوں کو چھونا اور لیٹتے ہوئے اوپر سے دھڑ کو بائیں سے دائیں گھمانا چہرے پر تازگی بکھیر دیتا ہے۔ زربیہ نے کہا کہ چہرے کو فریش رکھنے کیلئے چکنائی والی غذائوں سے دوری بھی بے انتہا ضروری ہے۔