عموماًکچھ خواتین یہ جانتی ہیں کہ ان کی جلد پر ہر دم فریش اور خوبصورت نظر آئے ،وہ بھی بغیر پیسے خرچ کئے مطلب یہ کہ وہ فیس ماسک ٹریٹمنٹ کے لئے بیوٹی سیلونز کا رخ کرنا نہیں چاہتیں ،بلکہ یہ چاہتی ہیں کہ بغیرخرچ کئے ہی ان کا کام ہو جائے اور انہیں بیوٹی سیلون جا کر اپنا وقت اور پیسے برباد نہ کرنے پڑے ۔اس قسم کی سوچ رکھنے والی خواتین کی ہم اس سلسے میں کچھ مدد کرتے ہیں ۔ہم یہاں ان کے لئے چند فیس ماسک کے طریقے بتا رہے ہیں جنہیں وہ آزما کر بیوٹی سیلون جانے کا وقت اور خرچ دونوں ہی بچا سکتی ہیں ، لیکن ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ وہ اپنے جلد کے حساب سے فیس ماسک آزمائیں ، یعنی کہ آپ کی جلد آئلی ہے تو جو ماسک اس لئے بتایا جارہا ہے وہی آزمائیں ، اگر آپ کی جلد آئلی ہے اور آپ نے بجائے آئلی جلد کے ماسک کے خشک جلد کا ماسک لگایا ،تو ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کی جلد کو سوٹ نہ کر ے ، لہٰذابہتر یہی ہے کہ جو ماسک جس اسکن ٹائپ کے لئے بتایا جارہا ہے ،وہی اسکن رکھنے والی خواتین اسے آزمائیں ۔
آئلی اسکن
آئلی اسکن رکھنے والی خواتین مندرجہ ذیل فیس ماسک آزما کر اپنی جلد کو تازگی بخش سکتی ہیں ۔یہ آسان ترین فیس ماسک ہے ،جسے کہیں بھی ،کبھی بھی بآسانی آزمایا جاسکتا ہے ایک سے دو کیلے لیکر اسے میش کر لیں ،جب وہ پیسٹ کی شکل میں آجائیں تو اسے چہرے پر لگائیں ،ماسک کو ۱۵ منٹ تک لگا رہنے دیں، بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
ڈرائی اسکن
ڈرائی اسکن (خشک جلد)رکھنے والی خواتین کو چاہئے کہ وہ حسب ضرورت ناشپاتی لے کر اسے گرائنڈ کر لیں ۔اب گرائنڈ کی ہوئی ناشپاتی میں اتنا شہد ملائیں کہ وہ پیسٹ کی شکل اختیار کر جائے ۔اب اس پیسٹ کو چہرے پر ماسک کی صورت میں لگائیں اور ۱۰ منٹ کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں ۔اس ماسک کو آزمانے سے آپ کی ڈرائی اسکن میں زندگی کی نئی لہر دوڑ جائے گی اوروہ نرم اور ملائم نظر آنے لگے گی ۔
ملی جلی جلد
اگر آپ کی جلد ملی جلی (یعنی کہیںسے چکنی اور کہیںسے خشک)ہے توآپ چند پتیاں گلاب کی لے کر انہیں پیس لیں ،اس میں چند قطرے عرق گلاب ،تھوڑاسا دہی اور شہد ڈال کر پیسٹ سا بنا لیں اور چہرے پر ۱۰منت لگا رہنے دیں ،جب چہرا دھوئیں گی تو چمکتی جلد دیکھ کر یقیناًآپ خوش ہو جائیںگی
حساس جلد
ایک کپ دہی میں آدھاکپ دلیہ ڈال کر مکس کر لیں ،جب گاڑھا سا پیسٹ بن جائے تو اس کی گہری تہ چہرے پر لگائیں اور سوکھنے دیں ۔۱۵ سے ۲۰ منٹ کے بعد جب ماسک سوکھنے لگے تو اسے سادے پانی سے دھو لیں آپ کا چہرا بغیر کسی کیمیکل پروڈکٹ استعمال کے چمکنے لگے گا ۔
نوٹ جب بھی ماسک لگائیں کوشش کریں کہ آپ نے نئے کپڑے نہ پہنے ہوں ،جو بھی ماسک لگائیں ،دھیان رکھیں کہ اسے آنکھوں اور ہونٹوں کے ارد گرد نہ لگائیں ۔