لکھنؤچہلم کے جلوس کے پیش نظر ریاست کے حساس اضلاع میں حفاظت کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں خاص طور سے لکھنؤ میں بڑی تعداد میں سلامتی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ اے ڈی جی ٹیکنیکل خدمات راج کمار وشوکرما نے بتایا کہ آئندہ ۲۴دسمبر کو لکھنؤ میں برآمد ہونے والے چہلم کے جلوس کی حفاظت کیلئے ضلع پولیس کے علاوہ ۱۶؍اے ایس پی، ۴۲ڈپٹی ایس پی، ۱۳کمپنی پی اے سی۔ ۶کمپنی آر اے ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس کمپنی پی اے سی یہاں پہلے سے ہی موجود ہے۔ ایس ایس پی لکھنؤ کے نام پر مزید تین کمپنیاں دی گئی ہیں۔ آر اے ایف کی ڈیوٹی مدت بھی آج ختم ہو گئی تھی جسے بڑھانے کیلئے مرکزی حکومت کو خط لکھاگیا ہے انہوںنے بتایا کہ لکھنؤ کے علاوہ میرٹھ، علی گڑھ، سہارنپور، مرادآباد، بریلی، شاہجہانپور، کانپور شہر، بنارس، مئو، فیض آباد، الٰہ آباد، اعظم گڑھ، گورکھپور اور گونڈہ ضلع کی حفاظت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان اضلاع کو اضافی تین کمپنی پی اے سی اور ۴۰؍اے ایس پی دیئے گئے ہیں۔