نئی دہلی: مرکزی مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مہیش شرما نے واضح کیا ہے کہ چینئی ایر پورٹ کو مکمل طور پر شروع کرنے میں مزید دو دن لگیں گے ۔
انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چینئی ایر پورٹ پر تکنیکی فلائٹس کی شروعات کل کی گئی ۔ اس ایر پورٹ سے کمرشیل فلائٹس چلانا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ایر پورٹ کی عمارت کے بیسمینٹ میں پانی بھرا ہوا ہے اور ٹرمنل بلڈنگ میں بجلی کی سپلائی نہیں ہورہی ہے ۔
کل چار فلائٹس کے ذریعہ اس ایر پورٹ سے 319مسافرین کو مختلف مقامات بھیجا گیا اور آج چار فلائٹس چلانے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمرشیل فلائٹس چھ دسمبر کے بعد شروع ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جبل پور واقعہ کی جانچ کے احکام دے دیئے گئے ہیں جس کیلئے ڈی جی سی کی ٹیم جبل پور روانہ ہوگئی ہیں ۔