نئی دہلی (وارتا) چین کی دوسری سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی زیڈ ٹی ای ہندوستان میں ۶ نئے کفایتی اسمارٹ فون پیش کرے گی۔ کمپنی کے موبائل ڈیوائس کے سی ای او ایڈم جینگ نے بتا یا کہ سبھی طبقے کے لوگوں کے لئے موبائل فون مہیا کرانے کے مقصد سے ہندوستان میں ۶ اسمارٹ فون پیش کئے جائیں گے۔ کمپنی نے بتایا کہ ہندوستان میں اپنا کاروبار بڑھانے کے مقصد سے وہ ایک تحقیقی وترقیاتی مرکز بھی قائم کرے گی جہاں موبائل فون پر تحقیق ہوگی۔ موجودہ وقت میں کمپنی کے آر اینڈ ڈی مرکز چین، امریکہ اور یورپ میں ہے۔ اس مرکز کو ہندوستان میں ہونے سے فون کو گھر پر ہی درست کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ فی الحال یہ سروس پہلے کچھ بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی۔