نئی دہلی:وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کے ساتھ ملک کے مففد سے متعلق تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے مابین فوجی آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی سطح کی میٹنگ جلد ہی متوقع ہے ۔چین کے دورہ سے واپسی کے بعد آج یہاں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مسٹر پاریکر نے کہاکہ انہوں نے چینی قیادت کے ساتھ ہندستان کے مفاد سے متعلق ہر مسئلے پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ مذاکرات کھلے اور مثبت ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقوں نے باہمی اعتماد کی بحالی کیلئے مستقبل میں مزید کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔