بیجنگ:چین تبت کے شورش زدہ اور دور دراز علاقے کو اپنے دیگر علاقوں سے جوڑنے کے لئے دوسری ریل لائن بنائے گا۔
چین کی حکومت کی جانب سے آج بتایا گیا کہ دوسری ریل لائن جنوب مشرقی شہر چینگدو کو لہاسا سے جوڑے گی۔
تبت چین کے لئے کئی لحاظ سے بہت زیادہ حساس علاقہ ہے ،ایسا اس لئے کہ یہاں نہ صرف آج تک چینی قبضہ کی مخالفت ہورہی ہے بلکہ یہ ہندوستان ،نیپال اور میانمار جیسے ممالک کے نزدیک ہے ۔
چین نے 2006 میں لہاسا کے لئے ریل لائن کھولی تھی ۔یہ ریل لائن سمندر کی سطح سے 5000میٹر (16،400فٹ)کی اونچائی سے ہوکر تبت کے پٹھاری حصے تک پہنچتی ہے ۔اس ریل لائن کی تعمیر کی تنقید منتخب تبتیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے یہ کہکر کی تھی کہ اس سے تبت کی ثقافتی یکجہتی ختم ہوجائے گی۔
تبت کے لئے دوسری ریلوے لائن کی تعمیر کا اعلان پارلیمنٹ میں پیش چین کے نئے پنج سالہ منصوبے کے مسودے میں کیا گیا ہے ۔اس نئی ریل لائن سے چینگدو 15گھنٹے میں پہنچا جاسکے گا۔