بیجنگ:چین نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں شام کے مسئلے کے سیاسی حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری گذشتہ پانچ برسوں سے جاری اس من مانے طریقے سے مداخلت کرسکتی ہے ۔چین کے وزیر خارجہ بانگ لی نے سلامتی کونسل میں کہا کہ عالمی برادری کو اب شام کی خانہ جنگی سے پیدا شدہ سنگین انسانی بحران پر توجہ دینی چاہئے اور وہاں مسئلے کے حل اور امن قائم کرنے کی کوشش کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔چینی نمائندے نے کہا کہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے ، جس کے لئے کوشش کی جانی چاہئے ۔ لیکن چین نے اس دوران نہ تو شام کے ہوائی حملوں کا ذکر کیا اور نہ ہی صدر بشارالاسد کا کوئی ذکر کیا۔چین کے وزیر خارجہ نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعالم سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ چین شام کے اقتدار اعلی ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے وارننگ دی ہے کہ فوجی کارروائی سے شام کے مسئلے کا حل نہیں نکالا جاسکتا۔