کانپور(نانہ نگار)شہر میں مسلسل ہورہی چین الوٹ نے کی واردات کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے الگ الگ تھانہ حلقوں سے تین لٹیرں کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ابھی دو لٹیرے پولیس کی گرفت سے دور ہے ۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ جلد ہی فرار لٹیروں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل کردی گئیں ہیں ۔ ایس ایس پی شلبھ ماتھور نے واردات کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایاکہ نوبستہ تھانہ حلقہ میں سرگرم چین لٹیرہ گروہ کا سرغنہ نتن ترویدی کو پولیس نے اطلاع پر بمبا پولیا کی نزدیک سے گرفتار کیاہے ۔ جبکہ اس کے دوساتھی ویبھو شکلا اور انکورشکلا ابھی فرار ہیں ۔ نتن کے پاس سے تین چین کے ٹکڑے ،سات سو روپئے نقد اورپلسر موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے ۔ ایس ایس پی کے مطابق قبول کیاہے کہ سنسان جگہوںپر خواتین سے چین لوٹ کرتاتھا ۔ وہیں چکیری تھانہ علاقہ کے ہسٹری سیٹر رام بابو گپتا اور اس کے ساتھی اودھیش سنگھ کو بھی دال مل کے نزدیک سے گرفتار کیاگیاہے ۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ رام بابو نے قبول کیاہے کہ علاقے میں کئی خواتین کی لوٹ کی ہے اور ابھی حال ہی میں ومل تیواری کی چین لوٹی تھی ۔ دونوں کے پاس سے چین کے ٹکڑے ،ایک ایک طمنچہ ،تین کارتوس اور ایک پلسر موٹرسائیکل و ۵۳سو نقد روپئے برآمد ہوئے ہیں ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اس طرح کے مہم جاری رکھیں گے ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی شلبھ ماتھور ،ایس ایس پی مشرقی وی پی کما ر،ایس پی مغرب راجیش ایس ،سی او چھاؤنی سشیل گھلے ،سی او گوبند نگر ،چکیری انسپکٹر اور نوبستہ ایس او رام دیو پرجا پتی موجود تھے ۔