ملزم کا ایک ساتھی بھاگنے میں کامیاب،پرس برآمد
لکھنو:بازار کھالا علاقے میں پرس میں چین لگانے کے بہانے دو نوجوان ایک مکان کے باہر پہنچے دروازہ کھٹکھٹانے پر خاتون باہر نکلی تو ان دونوں نے کہا کہ وہ پرس اور بیگ میں چین لگانے کا کام کرتے ہیں اس پر خاتون نے چین ٹھیک کرنے کےلئے پرس دیا۔جسے لے کر وہ دونوں بھاگنے لگے ۔ خاتون کے شور مچانے پر مقامی لوگوںنے انہیںدوڑایاجس میں ایک چور تو پکڑ اگیا لیکن دوسرا بھاگ نکلا۔
بازار کھالاکے غازی نگر کے رہنے والے قمر عالم کی اہلیہ ریحانہ نے بتایاکہ بدھ کو اس کے گھر کے باہر دو لڑکے آئے جنہوںنے کہا کہ وہ لوگ پرس اور بیگ میں چین لگانے کا کام کرتے ہیں اس پر ریحانہ نے ایک پرس میںچین لگانے کےلئے انہیں دے دیا۔ ان میں سے ایک نے ریحانہ سے پانی مانگا جیسے ہی وہ پانی لینے کے لئے اندر گئی تبھی چکما دے کر دونوں بھاگنے لگے۔ آس پاس کے لوگوں نے انہیں دوڑا لیا اور ایک چور کو پکڑ لیا۔ جس کے پاس سے ریحانہ کا پرس برآمد ہوا۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھاگ نکلا۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے اپنا نام اناو¿ کا مدن کھیڑا باشندہ لوکیش بتایا۔ اور فرار ساتھی کا نام شوا بتا رہا ہے۔ ریحانہ کے پرس میں دو ہزار روپئے تھے۔