بیجنگ۔ 2 نومبر : چین کے خودمختار علاقہ گوانگری شوآنگ میں کل آتش بازی کی ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکہ سے کم از کم سات لوگوں کی موت ہوگئی اور 12 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
یہ علاقہ چین کے جنوبی حصہ میں واقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جون میں چین کے مشرقی حصہ میں جی آنگ شی میں آتش بازی کے کارخانہ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔