چنگڈو:چینی جنوب مغربی صوبہ سیکوآن میں دنیا کے معمر ترین نرپانڈہ کی شان و شوکت کے ساتھ 30ویں سالگرہ منائی گئی۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر مداحوں اور چین کے کنزرویشن اینڈ ریسرچ سینٹر برائے پانڈا کے عملہ نے مل کر پن پان نامی پانڈا کے گرد جمع ہو کر نغمہ گایا اور پانڈے کو مخصوص انداز میں ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کہا گیا۔ اس موقع پر پانڈے کی ایک بڑے گینگ کے ہمراہ تصویر بھی لی گئی، برفانی بلاک کے اوپر سجائے گئے بڑے کیک کے ہمراہ گاجریں بھی رکھی گئیں جو کہ پانڈے کی مرغوب غذا ہے۔ واضح رہے کہ پانڈے کو محصور کر کے پالنا بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ 100سالہ انسان کے برابر عمر رکھنے والے 30سالہ پن پان نے تقریباً 130پانڈا بچوں کی دیکھ بھال کی ہے اور اس کے مشہور معروف بچوں میں توان توان نامی پانڈے بھی شامل ہےں۔