بیجنگ: چین کے صوبہ گوانگڈونگ کے شینزین شہر میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے ۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ زمین کھسکنے کا یہ واقعہ گزشتہ روز تعمیراتی ملبے کا ڈھیر گرنے سے ہوا، جس میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ابتداء میں چھ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر دی گئی تھی مگر اب لاپتہ افراد کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے ۔