بیجنگ: چین میں سائبر کرائم کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران 15 ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عوامی تحفظ کی چینی وزارت کے مطابق پولیس انٹرنیٹ پر جرائم کے ساڑھے سات ہزار کے لگ بھگ واقعات کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ آن لائن موجود جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اس دوران ان ویب سائٹس کے خلاف بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جو غیر قانونی اور نقصان دہ معلومات مہیا کر رہی ہیں۔ اس چینی وزارت نے گزشتہ ماہ انٹرنیٹ کو جرائم سے پاک کرنے کے حوالے سے چھ ماہ کی طویل مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دنیا میں سائبر کرائم کے حوالے سے چین سرفہرست ہے جہاں ایک اندازے کے مطاق دنیا کے23 فیصد سائبر کرائم چین میں ہوتے ہیں۔