شنگھائی:چین کے جنوبی مغربی صوبے گجھو¶واقع ایک کوئلے کی کان میں گیس رسنے سے دس افراد کی موت ہو گئی۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی زنہوا نے آج بتایا کہ کوئلہ کی کان میں گیس رسنے سے 10 افراد کی موت ہو گئی۔
راحت اور ریسکیو مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ اس حادثے میں اب تک کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں اس کی مکمل اطلاع ابھی نہیں مل پائی ہے ۔غور طلب ہے کہ چین کے کوئلہ کانوں میں اکثر ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔چین کے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کا معقول انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے ہر سال درجنوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔