بیجنگ، 6 نومبر :چین کے شاکشی صوبہ میں آج کمیونسٹ پارٹی کے دفتر کے سامنے سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج یہاں بتایاکہ شاکشی صوبہ کے تائی یوان شہر میں کمیونسٹ پارٹی کے دفتر کے سامنے یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
گزشتہ ہفتہ بیجنگ میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ چینی حکومت نے اس کے لئے اسلامی انتہاپسندوں کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔