جینان، 17 نومبر (یو این آئی) مشرقی چین کے شندونگ صوبہ میں کل رات کھانا پیک کرنے والی ایک فیکٹری میں آگ لگ جانے سے کم از کم 18 افراد جل جانے
سے ہلاک اور 13 بْری طرح جھلس گئے۔
مقامی انتظامیہ کے افسروں نے بتایاکہ شندونگ صوبہ کے شوئگوئنگ شہر میں واقع لونگویان فوڈ کمپنی کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 18 افراد ہلاک اور 13 جھلس گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے فیکٹری کے منیجر کو حراست میں لے لیا ہے۔ آگ لگنے کے وجوہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔