اسلام آباد: چین پاکستان کو آٹھ آبدوزیں دے گا۔ جن میں سے چار کراچی میں تیار کی جائیں گی جس کے لئے چین تکنیک فراہم کرائے گا۔ پاکستان کے وزیردفاع رانا تنویر حسین نے دفاعی ایکسپورٹ میں افزودگی سے متعلق ادارے کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ چین کے ساتھ آبدوزوں کی خریداری کے سمجھوتے کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے یہاں پاکستان کی چار آبدوزیں تیار کرے گا اور بقیہ چار آبدوزیں پاکستان میں تیار کرنے میں وہ اس کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان آبدوزوں کی وجہ سے پاکستان کی بحریہ کے بیڑے کی صلاحیت میں اضافہ ہوجائے گا۔