بیجنگ۔ 5 دسمبر : چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی نائب صدرجوبائیڈن کے درمیان ملاقات میں اختلافات کو احسن طریقے سے ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں چینی صدر سے ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر نے کہا کہ چین اور امریکا کو باہمی تعاون میں لازمی طور پر اضافہ کرنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدر ایسے وقت میں چین کا دورہ کررہے ہیں ۔ جب بیجنگ ایک ایسے خطے میں فضائی دفاعی زون کے قیام کا اعلان کرچکا ہے جس میں جاپان کے ساتھ متنازعہ جزائر بھی شامل ہیں ۔ اس اعلان پر امریکا ‘ جاپان اور جنوبی کوریا واضح طور پر احتجاج کرچکے ہیں۔