نئی دہلی:چین کے فوجیوں کی جانب سے اروناچل پردیش میں سرحد کی خلاف ورزی کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے . نیوز چینلز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نو ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب چین کے فوجی ہندوستانی سرحد میں 45 کلومیٹر اندر تک آ گئے ۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ چین کے فوجی ھاڈي گڑھ درہ کے آخر تک آنے کے بعد واپس لوٹ گئے ۔ فوج نے اگرچہ ان خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے ۔