سنگا پور:چین کے دور دراز مٖغربی علاقے کے ژنجیانگ میں آج 6.1کی شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت6.1درج کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژنہیزی شہر کے جنوب میں 51کلومیٹر دور زمین کی سطح سے 55کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ابھی تک زلزلے سے کسی کے مرنے یا زخمی ہونے کی اطلاع یا کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔