بیجنگ ، 31 اکتوبر:چین کے ہیبئی صوبہ کے ایک کارخانہ میں کل لگی بھیانک آگ میں سات لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق چنگدے کاونٹی میں واقع اس کارخانہ میں جب آگ لگی تو اس وقت وہاں کئی ملازم موجود تھے۔ پانچ ملازموں کی دم گھٹنے کی وجہ سے فوراً ہی موت ہوگئی جبکہ دو نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑدیا۔ یہ دونوں ملازم آگ لگنے پر وہاں سے بھاگنے کی کوشش میں جل کر زخمی ہوگئے تھے۔
ابھی آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چلا ہے۔