گورکھپور(نامہ نگار)ایس ایس پی وایس پی دیہات ودیگراعلیٰ افسران کی حکم پرمطلوب ملزمین کی گرفتاری کیلئے ۲۲؍جولائی سے تھانہ انچارج امرجیت یادو مع پولیس عملہ تھانہ علاقہ میں گشت کررہے تھے اسی دوران انھیں مخبر کے ذریعہ اطلاع موصول ہوئی کہ دھریندر موہن تیواری عرف ڈسکوتیواری اسلحہ اسمگلر ہے اوراسلحہ فروخت کرنے کے بعد وہ سونلی سڑک سے پی پی گنج آرہاہے ۔مذکورہ اطلاع پر تھانہ انچارج پی پی گنج قصبے میں چیکنگ کرنے لگے اسی دوران ڈسکوتیواری سفاری گاڑی میں آتے ہوئے دکھائی دیا۔
پولیس ملازمین نے سفاری گاڑی کو روک لیا اورملزم کی جامعہ تلاشی لی۔ملزم کے قبضے سے تین اسلحہ وتین لاکھ روپئے برآمدکئے گئے۔ برآمد اسلحوںمیں ایک عددنوایم ایم پستول وسات کارتوش ، ایک عدد پستول، سات ایم ایم وچار کارتوش، ایک عدد کٹاتین سوپندرہ بوروایک کارتوش برآمد کیا گیاہے۔ملزم نے چھ اسلحہ فروخت کرنے کا اقبال جرم کیا۔اس سلسلے میں ملزم نے تین لاکھ روپئے وصول کرنے کاذکرکیا۔ملزم کو
غیرقانونی اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔ ملزم کے خلاف قتل ، مارپیٹ، گینگیسٹر وغنڈہ ایکٹ کے۲۰مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہے۔