کانپور (نامہ نگار)بیکن گنج تھانہ علاقہ میں چمڑا کاروباری سے اسٹیٹک سرویلانس ٹیم نے ۲۱لاکھ روپئے نقد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے لئے ٹیم کاروباری کو تھانہ لے گئی۔جہاں کاروباری نے رقم کے سلسلہ میں بینک رسید دکھاتے ہوئے دیگر ثبوت پیش کرنے کا وعدہ کیا اور نقد رقم کو واپس دینے کی افسران سے گزارش کی۔ پارلیمانی انتخابات میں بلیک کی رقم کے استعمال کو روکنے کے لئے شروع کی گئی مہم کے تحت سدبھاوتی چوکی کے قریب چیکنگ کے دوران اسٹیٹک سرویلانس ٹیم نے نئی سڑک کے باشندے ریاست حسین کاروباری کے بیٹے آفتاب احمد کی کار سے ۲۱لاکھ روپئے برآمد کئے۔پولس نے اس کی اطلاع انکم ٹیکس اور اے سی ایم افسران کو دی۔موقع پر پہنچ کر انکم ٹیکس افسران نے برآمد رقم کے بارے میں کاروباری سے معلوم کیا۔کاروباری نے بتایا کہ ایچ ڈی ایف سی بینک سے دو چیکوں کے ذریعہ۲۰و۲۲لاکھ روپئے اس کے ذریعہ نکالے گئے تھے۔یہ رقم
اس نے کاروبار کے سلسلہ میں نکالی تھی۔
کاروباری نے پولس کو بتایا کہ بقایارقم وہ خام مال کی خریداری کے لئے لے جارہاتھا۔ اسی دوران سرویلانس ٹیم نے چیکنگ کے دوران اسے پکڑلیا۔اے سی ایم وانکم ٹیکس افسران نے برآمد رقم کے سلسلہ میں کاروباری سے ثبوت مہیا کرانے کے لئے کہا۔