ہاپوڑ (نامہ نگار)میرٹھ روڈ واقع سائلو پرتھم پولیس چوکی پر چیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں سے ایک لاکھ روپئے نقد برآمد کئے نوجوانوں کے ذریعہ ثبوت دکھانے پر ایک لاکھ روپئے واپس کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ
سولہویں لوک سبھا کے لئے الیکشن کا بگل بج چکا ہے اور ملک میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ اس دوران پچاس ہزار سے زائد رقم لے جانے کے لئے ثبوت دکھانا ہوگا۔ سنیچر کی صبح مونو اور گگن دیپ پنجاب نیشنل بینک سے ایک لاکھ روپئے نقد نکال کر موٹر سائیکل سے گھر واپس آرہے تھے جب وہ سائیلو پرتھم پولیس چوکی پر پہنچے تو گاڑی چیکنگ کے دوران نوجوانوں کے قبضہ سے ایک لاکھ روپئے برآمد ہوئے۔لیکن بینک کی پاس بک دکھانے پر پولیس نے روپئے واپس کردیئے۔