رائے بریلی (نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات کو غیر جانبدارانہ، آزادانہ اور پرامن طور پر منعقد کرانے کے مقصد سے گاڑی چیکنگ مہم شروع کی گئی۔ اس دوران کرائم برانچ وکوتوالی پولس نے ایک کار سے ۴۵۲۰بوتلیں دیسی شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں۔کرائم برانچ کے دھیریندر شکلا، آشیش دیویدی وکوتو
الی انچارج ڈی سی سریواستو نے مئو نگر پل کے قریب چیکنگ مہم شروع کی۔ اس دوران تمام گاڑیوں کی باریکی سے چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران مہاراج گنج کی جانب سے آرہی بولیرو گاڑی کو پولس نے روکا پولس کو دیکھ کر گاڑی ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولس نے پیچھا کرتے ہوئے اسے کچھ فاصلہ پر جاکر گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران۲۵۴۰بوتلیں دیسی شراب کی برآمد ہوئیں۔کار ڈرائیور شیو پرساد عرف راجو دل بہادر سے پوچھ گچھ کے بعد ہنومنت سنگھ پوروا مزرعہ تاج الدین پور واقع دل بہادر کے گھر پر پولس نے چھاپہ ماراچھاپہ کے دوران دل بہادر کے گھر سے ۱۹۸۰بوتلیں مزید دیسی شراب کی برآمد ہوئیں۔ کوتوالی انچارج ڈی سی شریواستو نے کہا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کل ۴۵۲۰دیسی شراب کی بوتلیں برآمد کی کیں۔ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔