نئی دہلی:سپریم کورٹ نے ڈانس بار لائسنس سے متعلق نئے قوانین کے معاملے میں مہاراشٹر حکومت کو آج نوٹس جاری کیا۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس سی ناگپن کی بنچ نے نوٹس کے جواب کے لئے ریاستی حکومت کو چھ ہفتے کا وقت دیا ہے ۔
سماعت کے دوران ڈانس بار مالکان نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے گزشتہ مئی میں بنائے گئے نئے قوانین میں کئی خامیاں ہیں۔
فحش ڈانس کرنے پر تین سال کی سزا کا قانون رکھا گیا ہے جبکہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) میں فحاشی کے جرم میں تین ماہ کی سزا کا ہی نظم ہے ۔ نئے قانون کے مطابق، اگر ڈانس بار کا لائسنس ہے تو آرکیسٹرا کا لائسنس نہیں ملے گا۔
عدالت عظمی نے ممبئی ڈانس بار معاملے میں واضح کر دیا تھا کہ بار میں رقص کے وقت پیسے اڑانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ عورتوں کے وقار، تہذیب اور آداب کے خلاف ہے ۔