نئی دہلی:حکومت نے ملک میں ڈاکٹروں کی قلت کے پیش نظر لوگوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرانے کے لئے ان کی رٹایئرمنٹ کی عمر بڑھاکر 65سال کردی ہے ۔اس کے ساتھ ہی طبی خدمات کے غیر تدریسی ملازمین اور صحت عامہ کے ماہرین کی رٹایئر منٹ کی عمر بھی 62سال سے بڑھاکر 65کردی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کے بعد ٹیلی مواصلات اور ٹیکنولوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم ملک میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کی بات کرتے رہے ہیں۔ملک میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر ان کی رٹایئرمنٹ کی عمر بڑھاکر 65سال کردی گئی۔اس کے علاوہ غیر تدریسی ملازمین اور صحت عامہ کے ماہرین کی رٹایئرمنٹ کی عمر بھی 62بڑھاکر 65کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے مرکزی طبی سہولیات میں اور اس کے طریقہ کارمیں استحکام آئے گا۔یہ قدم اسی سمت میں کوشش ہے ۔