کانپور (نامہ نگار)کانپور کی ہمہ جہت ترقی کیلئے مرکزی وزراء سمیت ضلع کے انتظامیہ افسران سے گفتگو کی گئی۔ہم نے تمام مسائل کے ممکنہ حل پر بھی غور کیا ہے۔ ان پر غور کرنے کے لئے مرکزی وزراء کو تجاویز ارسال کردی گئی ہے ۔مقامی مسائل کے لئے انتظامیہ کے افراد سے گفتگو کرکے انہیں حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جہاں تک ریاست میں خواتین اور نظم ونسق کا تعلق ہے ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہورہی ہے۔مذکورہ باتیں کانپور کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی نے سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ گنگا کی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے ٹینری مالکان سے بھی گفتگو کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا شہر ک
ا صنعتی خاکہ بنانے کی ضرورت ہے۔