گورکھپور۔(نامہ نگار)ڈاکٹر آشوتو ش شکلا باشندہ شنکر کلینک دائود پور نے اطلاع دی ہے کہ پندرہ اکتوبرکو شام چھ بجے ان کے موبائل پر ایک پیغام موصول ہواتھاجس میں دولاکھ روپئے دینے اورجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس سلسلے میں انھوں نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیاتھا۔ معاملے کی تفتیش سب انسپکٹرودیا پرشاد کے ذریعہ کی جارہی تھی اس سلسلے میں جرائم شاخ اورپولیس کی ایک ٹیم تشکیل کی گئی تھی دونوں ٹیموںکی کوشش سے ملزم کوموبائل سمیت رستم پور ڈھالے کے قریب سے گرفتارکرلیاگیا۔
گرفتارملزمین میں سمت ترپاٹھی ولدلکھن ترپاٹھی باشندہ خلیل آباد شوگر میل تھانہ وضلع سنت کبیر نگراوراجے کمار گپتاولد بھرت لال باشندہ خلیل آباد ضلع سنت کبیر نگرکے نام شامل ہیں ۔ملزمین کے قبضے سے موبائل بھی برآمد کرلیا گیاہے پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایاکہ اس نے ڈاکٹر اشوک شکلا کو دھمکی دی تھی کہ اگر انھوں نے دولاکھ روپئے نہیں دیا تو انھیںقتل اوربدنام کردیا جائے گا۔ پولیس ٹیم نے سب انسپکٹر گیانندررائے، راجیندر پرتاپ سنگھ ، انل کمار اپادھیائے ،ودیا پرشاد یادو،رن وجے سنگھ،سپاہی سبھاش سنگھ، کامیشور دبے ،راشد اخترخان، وپندرمل اورسپاہی ابھیمنیوسنگھ کے نام شامل ہیں پولیس ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سلسلے میں پانچ ہزارروپئے انعام کا اعلان کیاگیا۔