لکھنؤ، 3 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے مڈیاؤ علاقہ میں آج صبح ایک ڈاکٹر نے اپنی رہائش گاہ کی ساتویں منزل سے کود کر جان دے دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سہارا ہوم سٹی میں رہنے والے ڈاکٹر دنیش دوآ (45) نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگادی جس سے ان کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹر دنیش
لکھیم پور کھیری میں مامور تھے ۔
ان کی اہلیہ ڈاکٹر نشی کی تقرری بھی لکھیم پور کھیری میں ہی ہے ۔ خودکشی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے ۔